Sunan Al-Nasai Hadith 886 (سنن النسائي)
[886]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ وَہْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ قَالَ حَدَّثَنِي زَيْدٌ ہُوَ ابْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قَامَ رَجُلٌ خَلْفَ نَبِيِّ اللہِ ﷺ فَقَالَ اللہُ أَكْبَرُ كَبِيرًا وَالْحَمْدُ لِلَّہِ كَثِيرًا وَسُبْحَانَ اللہِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا فَقَالَ نَبِيُّ اللہِ ﷺ مَنْ صَاحِبُ الْكَلِمَةِ فَقَالَ رَجُلٌ أَنَا يَا نَبِيَّ اللہِ فَقَالَ لَقَدْ ابْتَدَرَہَا اثْنَا عَشَرَ مَلَكًا
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی اور کہا: [اللہ اکبر کبیرا والمدللہ کثیرا وسبحان اللہ بکرۃ واصیلا] ’’اللہ سب سے بڑا ہے،بہت بڑا۔اور ہر تعریف اللہ کے لیے ہے،بے انتہا۔اور صبح و شام اللہ ہی کی پاکیزگی بیان ہوتی ہے۔‘‘ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’کلمات کس نے کہے تھے؟‘‘ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے نبی! میں نے۔آپ نے فر مایا: ’’اللہ کی قسم! بارہ فرشتے بیک وقت ان کلمات کی طرف لپکے تھے۔(ہر ایک کی خواہش تھی کہ وہ ان کلمات کو اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کرے۔)‘‘