Sunan Al-Nasai Hadith 900 (سنن النسائي)
[900]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ فَضَالَةَ بْنِ إِبْرَاہِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَنْبَأَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ قَالَ سُبْحَانَكَ اللہُمَّ وَبِحَمْدِكَ تَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَی جَدُّكَ وَلَا إِلَہَ غَيْرُكَ
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی ﷺ جب نماز کا آغاز فرماتے تو یہ دعا پڑھتے: [سبحانک اللھم!۔۔۔ولا الہ غیرک] اے اللہ! تو (ہرقسم کے نقائص و عیوب سے) پاک ہے اور سب تعریفوں والا ہے۔تیرا نام بابرکت ہے اور تیری شان بلند ہے۔اور تیرے سوا کوئی (سچا) معبود نہیں۔‘‘