Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 902 (سنن النسائي)

[902]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ وَقَتَادَةَ وَحُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّہُ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُصَلِّي بِنَا إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ وَقَدْ حَفَزَہُ النَّفَسُ فَقَالَ اللہُ أَكْبَرُ الْحَمْدُ لِلَّہِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيہِ فَلَمَّا قَضَی رَسُولُ اللہِ ﷺ صَلَاتَہُ قَالَ أَيُّكُمْ الَّذِي تَكَلَّمَ بِكَلِمَاتٍ فَأَرَمَّ الْقَوْمُ قَالَ إِنَّہُ لَمْ يَقُلْ بَأْسًا قَالَ أَنَا يَا رَسُولَ اللہِ جِئْتُ وَقَدْ حَفَزَنِي النَّفَسُ فَقُلْتُہَا قَالَ النَّبِيُّ ﷺ لَقَدْ رَأَيْتُ اثْنَيْ عَشَرَ مَلَكًا يَبْتَدِرُونَہَا أَيُّہُمْ يَرْفَعُہَا

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ہمیں نماز پڑھا رہے تھے کہ ایک آدمی آیا اور مسجد میں داخل ہوا اور جب کہ اس کا سانس پھولا ہوا تھا۔اس نے کہا: [اللہ اکبر،الحمدللہ۔۔۔مباکافیہ] ’’اللہ بہت بڑا ہے۔تمام تعریف اللہ کے لیے ہے،بہت زیادہ تعریف،پاکیزہ تعریف،بابرکت تعریف۔‘‘ جب رسول اللہ ﷺ نے اپنی نماز پوری فرمائی تو پوچھا: ’’تم میں سے کس نے کچھ کلمات (بلند آواز سے) کہے تھے؟‘‘ لوگ چپ رہے۔آپ نے (ان کا خوف دور کرنے کے لیے) فرمایا: ’’بے شک! اس نے کوئی غلط کلمات نہیں کہے۔‘‘ اس شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے۔دراصل میں آیا تو میرا سانس پھولا ہوا تھا (بے اختیار آواز بلند ہوگئی) تو میں نے وہ کلمات کہے تھے۔نبی ﷺ نے فرمایا: ’’میں نے دیکھا کہ بارہ فرشتے ان کلمات کی طرف لپکے تھے کہ کون ان کلمات کو اٹھا کر لے جائے (اور اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کرے؟)‘‘