Sunan Al-Nasai Hadith 907 (سنن النسائي)
[907]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ أَنْبَأَنَا أَبُو حَمْزَةَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَلَمْ يُسْمِعْنَا قِرَاءَةَ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَصَلَّی بِنَا أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَلَمْ نَسْمَعْہَا مِنْہُمَا
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: ہمیں رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھائی۔آپ نے ہمیں (بسم اللہ الرحمن الرحیم) بلند آواز سے نہیں سنائی۔حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما نے بھی ہمیں نماز پڑھائی۔ہم نے یہ (بسم اللہ۔۔۔) ان سے بھی نہیں سنی۔