Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 914 (سنن النسائي)

[914]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّی أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ مَرَّ بِہِ وَہُوَ يُصَلِّي فَدَعَاہُ قَالَ فَصَلَّيْتُ ثُمَّ أَتَيْتُہُ فَقَالَ مَا مَنَعَكَ أَنْ تُجِيبَنِي قَالَ كُنْتُ أُصَلِّي قَالَ أَلَمْ يَقُلْ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ يَا أَيُّہَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّہِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ أَلَا أُعَلِّمُكَ أَعْظَمَ سُورَةٍ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ مِنْ الْمَسْجِدِ قَالَ فَذَہَبَ لِيَخْرُجَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ قَوْلَكَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ہِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي الَّذِي أُوتِيتُ وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ

حضرت ابوسعید بن معلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ میرے پاس سے گزرے جب کہ میں نماز پڑھ رہا تھا۔آپ نے مجھے آواز دی،میں نماز پڑھتا رہا۔پھر میں (فارغ ہوکر) آپ کے پاس آیا تو آپ نے فرمایا: ’’تم نے اس وقت جواب کیوں نہیں دیا؟‘‘ میں نے کہا: میں نماز پڑھ رہا تھا۔آپ نے فرمایا: ’’کیا اللہ تعالیٰ نے (قرآن مجید میں) نہیں فرمایا: (یایھا الذین امنوا استحیبوا اللہ وللرسول اذا دعاکم لما یحییکم) ’’اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ اور (اس کے) رسول کی بات کا جواب دو جب وہ تمھیں ایسی بات کی طرف بلائے جس میں تمھاری زندگی ہے۔‘‘ پھر آپ نے فرمایا: ’’کیا میں تمھیں مسجد نکلنے سے پہلے پہلے قرآن کی سب سے عظیم سورت نہ سکھلاؤں؟‘‘ آپ مسجد سے نکلنے لگے تو میں نے کہا: اے اللہ کےر سول! آپ کی وہ بات؟ آپ نے فرمایا: ’’سورہ (الحمدللہ رب العالمین) یہ سات آیتیں ہیں جو باربار پڑھی جاتی ہیں اور یہ عظیم قرآن ہے جو مجھے دیا گیا۔‘‘