Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 915 (سنن النسائي)

[915]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا أَنْزَلَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ فِي التَّوْرَاةِ وَلَا فِي الْإِنْجِيلِ مِثْلَ أُمِّ الْقُرْآنِ وَہِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي وَہِيَ مَقْسُومَةٌ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے منقول ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے تورات اور انجیل میں سورۂ فاتحہ جیسی کوئی سورت نہیں اتاری۔اور یہ سات آیتیں ہیں جو باربار دہرائی جاتی ہیں۔(اللہ تعالیٰ نے فرمایا):یہ میرے اور بندے کے درمیان تقسیم ہے۔اور میرے بندے کے لیے وہ چیز ہے جو اس نے مانگی۔‘‘