Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 918 (سنن النسائي)

[918]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ صَلَّی النَّبِيُّ ﷺ الظُّہْرَ فَقَرَأَ رَجُلٌ خَلْفَہُ سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَی فَلَمَّا صَلَّی قَالَ مَنْ قَرَأَ سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَی قَالَ رَجُلٌ أَنَا قَالَ قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ قَدْ خَالَجَنِيہَا

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ظہر کی نماز پڑھائی۔ایک آدمی نے آپ کے پیچھے سورت (سبح اسم ربک الاعلی) پڑھی۔جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ’’سورت (سبح اسم ربک الاعلی) کس نے پڑھی تھی؟‘‘ اس آدمی نے کہا: میں نے۔آپ نے فرمایا: ’’تحقیق مجھے معلوم ہوگیا تھا کہ تم میں سے کسی نے مجھے خلجان میں ڈالا ہے۔‘‘