Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 919 (سنن النسائي)

[919]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَی عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّی صَلَاةَ الظُّہْرِ أَوْ الْعَصْرِ وَرَجُلٌ يَقْرَأُ خَلْفَہُ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ أَيُّكُمْ قَرَأَ بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَی فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ أَنَا وَلَمْ أُرِدْ بِہَا إِلَّا الْخَيْرَ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ قَدْ عَرَفْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ قَدْ خَالَجَنِيہَا

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ظہر یا عصر کی نماز پڑھائی۔ایک آدمی آپ کے پیچھے قراءت کرنے لگا۔جب آپ (نماز سے) فارغ ہوئے تو فرمایا: ’’تم میں سے کس نے سورۂ (سبح اسم ربک الاعلیٰ) پڑھی ہے؟‘‘ ایک (اسی) آدمی نے کہا: میں نے۔اور میں نے اس سے نیکی ہی کا قصد کیا ہے۔توآپ نے فرمایا: ’’تحقیق مجھے پتہ چل گیا تھا کہ تم میں سے کسی نے مجھے تشویش میں ڈالا ہے۔‘‘