Sunan Al-Nasai Hadith 920 (سنن النسائي)
[920]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ ابْنِ أُكَيْمَةَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ انْصَرَفَ مِنْ صَلَاةٍ جَہَرَ فِيہَا بِالْقِرَاءَةِ فَقَالَ ہَلْ قَرَأَ مَعِي أَحَدٌ مِنْكُمْ آنِفًا قَالَ رَجُلٌ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ إِنِّي أَقُولُ مَا لِي أُنَازَعُ الْقُرْآنَ قَالَ فَانْتَہَی النَّاسُ عَنْ الْقِرَاءَةِ فِيمَا جَہَرَ فِيہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِالْقِرَاءَةِ مِنْ الصَّلَاةِ حِينَ سَمِعُوا ذَلِكَ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک نماز سے فارغ وئے اور جس میں آپ نے بلندآواز سے قراءت کی تھی تو آپ نے فرمایا: ’’کیا تم میں سے کسی نے میرے ساتھ ابھی کچھ پڑھا ہے؟‘‘ ایک آدمی نے کہا: ہاں،اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ’’میں بھی کہتا تھا،کیا وجہ ہے کہ مجھے قرآن مجید پڑھنے میں دقت ہورہی ہے؟‘‘ اس (امام زہری) نے کہا: تو جب انھوں نے آپ کی یہ بات سنی اس کے بعد وہ اس نماز میں قراءت کرنے سے رک گئے جس میں رسول اللہ ﷺ بلند آواز سے قراءت کرتے تھے۔