Sunan Al-Nasai Hadith 923 (سنن النسائي)
[923]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمُبَارَكِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّمَا الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِہِ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ كَانَ الْمُخَرِّمِيُّ يَقُولُ ہُوَ ثِقَةٌ يَعْنِي مُحَمَّدَ بْنَ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيَّ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’امام اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے،چنانچہ جب وہ اللہ اکبر کہے تو تم بھی اللہ اکبر کہو اور جب وہ قراءت کرے تو تم خاموش رہو۔‘‘ ابوعبدالرحمٰن (امام نسائی) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: مخرمی کہا کرتے تھے کہ محمد بن سعد انصاری ثقہ ہیں۔