Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 924 (سنن النسائي)

[924] شاذ

وھم زید بن حباب في رفعہ کما صرح بہ الدارقطني والبیہقي (2/ 163) والحاکم وغیرھم۔

والموقوف ھو الصواب۔

یہ روایت ’’شاذ‘‘ ہے۔

انوار الصحیفہ ص 327

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنِي ہَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللہِ قَالَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الزَّاہِرِيَّةِ قَالَ حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ مُرَّةَ الْحَضْرَمِيُّ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ سَمِعَہُ يَقُولُ سُئِلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَفِي كُلِّ صَلَاةٍ قِرَاءَةٌ قَالَ نَعَمْ قَالَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ وَجَبَتْ ہَذِہِ فَالْتَفَتَ إِلَيَّ وَكُنْتُ أَقْرَبَ الْقَوْمِ مِنْہُ فَقَالَ مَا أَرَی الْإِمَامَ إِذَا أَمَّ الْقَوْمَ إِلَّا قَدْ كَفَاہُمْ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ ہَذَا عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ خَطَأٌ إِنَّمَا ہُوَ قَوْلُ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَلَمْ يُقْرَأْ ہَذَا مَعَ الْكِتَابِ

کثیر بن مرہ حضرمی سے روایت ہے،حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ سے پوچھا گیا: کیا ہر نماز میں قراءت ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’ہاں‘‘۔انصار میں سے ایک آدمی نے کہا: یہ تو واجب ہوگئی۔آپ (ابودرداء رضی اللہ عنہ) میری طرف متوجہ ہوئے،اور میں سب لوگوں میں سے آپ کے زیادہ قریب تھا،آپ نے فرمایا: میرا خیال ہے کہ جب امام لوگوں کو نماز پڑھا رہا ہو تو وہ انھیں کفایت کرے گا۔ابوعبدالرحمٰن (امام نسائی) رحمہ اللہ نے کہا: اس (قول) کو رسول اللہ ﷺ کا فرمان قرار دینا خطا اور غلطی ہے۔یہ حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ کا قول ہے۔