Sunan Al-Nasai Hadith 927 (سنن النسائي)
[927]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِذَا أَمَّنَ الْقَارِئُ فَأَمِّنُوا فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُؤَمِّنُ فَمَنْ وَافَقَ تَأْمِينُہُ تَأْمِينَ الْمَلَائِكَةِ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جب قراءت کرنے والا (امام) آمین کہے تو تم آمین کہو کیونکہ فرشتے بھی آمین کہتے ہیں۔جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے مل جائے،اس کے سابقہ سب گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔‘‘