Sunan Al-Nasai Hadith 951 (سنن النسائي)
[951]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی وَاللَّفْظُ لَہُ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَمِّي يَقُولُ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ الصُّبْحَ فَقَرَأَ فِي إِحْدَی الرَّكْعَتَيْنِ وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَہَا طَلْعٌ نَضِيدٌ قَالَ شُعْبَةُ فَلَقِيتُہُ فِي السُّوقِ فِي الزِّحَامِ فَقَالَ ق
حضرت زیاد بن علاقہ سے روایت ہے کہ میں نے اپنے چچا سے سنا،وہ کہتے تھے: میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ صبح کی نماز پڑھی تو پ نے ایک رکعت میں پڑھا (والنحل باسقت لھا طلع نصید) ’’اور کھجوروں کے لمبے لمبے درخت جن کے خوشے تہ بہ تہ ہوں گے۔‘‘ شعبہ نے کہا: میں زیاد سے بازار میں ہجوم میں ملا تو انھوں نے کہا: سورۂ ق پڑھی۔