Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 954 (سنن النسائي)

[954]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ أَسْلَمَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ اتَّبَعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ وَہُوَ رَاكِبٌ فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَی قَدَمِہِ فَقُلْتُ أَقْرِئْنِي يَا رَسُولَ اللہِ سُورَةَ ہُودٍ وَسُورَةَ يُوسُفَ فَقَالَ لَنْ تَقْرَأَ شَيْئًا أَبْلَغَ عِنْدَ اللہِ مِنْ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کے پیچھے چلا جب کہ آپ سوار تھے۔میں نے آ پکے پاؤں پر اپنا ہاتھ رکھا اور گزارش کی: اے اللہ کے رسول! مجھے سورۂ ہود اور سورۂ یوسف پڑھا دیجیے۔آپ نے فرمایا: ’’تو ہرگز کوئی ایسی سورت نہیں پڑھے گا جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک (قل اعوذ برب الفلق) اور (قل اعوذ برب الناس) سے زیادہ مرتبے والی ہو۔‘‘