Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 969 (سنن النسائي)

[969]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ سُلَيْمٍ وَہُوَ ابْنُ أَخْضَرَ عَنْ التَّيْمِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْمُزَنِيُّ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ أَبِي ہُرَيْرَةَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ يَعْنِي الْعَتَمَةَ فَقَرَأَ سُورَةَ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فِيہَا فَلَمَّا فَرَغَ قُلْتُ يَا أَبَا ہُرَيْرَةَ ہَذِہِ يَعْنِي سَجْدَةً مَا كُنَّا نَسْجُدُہَا قَالَ سَجَدَ بِہَا أَبُو الْقَاسِمِ ﷺ وَأَنَا خَلْفَہُ فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ بِہَا حَتَّی أَلْقَی أَبَا الْقَاسِمِ ﷺ

حضرت ابو رافع سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے عشاء کی نماز پڑھی۔انھوں نے سورہ (اذا السماء اتشقت) پڑھی اور اس میں سجدہ کیا۔جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے کہا: اے ابوہریرہ! یہ سجدہ ہم تو نہیں کیا کرتے تھے۔تو انھوں نے فرمایا: ابوالقاسم ﷺ نے یہ سجدہ کیا جب کہ میں آپ کے پیچھے نماز پڑھ رہا تھا،لہٰذا میں تو یہ سجدہ کرتا رہوں گا حتی کہ ابو القاسم ﷺ کو جاملوں (فوت ہوجاؤں)۔