Jamia al-Tirmidhi Hadith 1039 (سنن الترمذي)
[1039]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ وَحُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ قَالَا حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي الْمُہَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ أَخَاكُمْ النَّجَاشِيَّ قَدْ مَاتَ فَقُومُوا فَصَلُّوا عَلَيْہِ قَالَ فَقُمْنَا فَصَفَفْنَا كَمَا يُصَفُّ عَلَی الْمَيِّتِ وَصَلَّيْنَا عَلَيْہِ كَمَا يُصَلَّی عَلَی الْمَيِّتِ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ وَأَبِي سَعِيدٍ وَحُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ وَجَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَقَدْ رَوَاہُ أَبُو قِلَابَةَ عَنْ عَمِّہِ أَبِي الْمُہَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ وَأَبُو الْمُہَلَّبِ اسْمُہُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو وَيُقَالُ لَہُ مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم لوگوں سے فرمایا: تمہارے بھائی نجاشی ۱؎ کا انتقال ہوگیا ہے۔تم لوگ اٹھواور ان کی صلاۃِ جنازہ پڑھو۔تو ہم کھڑے ہوئے اور صف بندی کی جیسے میت کے لیے کی جاتی ہے ۲؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث اس سندسے حسن صحیح غریب ہے،۲-یہ حدیث ابوقلابہ نے بھی اپنے چچا ابومہلب سے اور انہوں نے عمران بن حصین سے روایت کی ہے،۳-ابومہلب کانام عبدالرحمٰن بن عمرو ہے۔انہیں معاویہ بن عمروبھی کہاجاتاہے،۴-اس باب میں ابوہریرہ،جابر بن عبداللہ،ابوسعید،حذیفہ بن اسید اور جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔