Jamia al-Tirmidhi Hadith 1041 (سنن الترمذي)

[1041] إسنادہ ضعیف جدًا

أبو المھزم: متروک (تقریب: 8397) وقال الھیثمي: وضعفہ الجمھور (مجمع الزوائد 10 / 287)

انوار الصحیفہ ص 216

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ. حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ. حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ قَال: سَمِعْتُ أَبَا الْمُہَزِّمِ قَالَ: صَحِبْتُ أَبَا ہُرَيْرَةَ عَشْرَ سِنِينَ سَمِعْتُہُ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً،وَحَمَلَہَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ،فَقَدْ قَضَی مَا عَلَيْہِ مِنْ حَقِّہَا. قَالَ أَبُو عِيسَی: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ. وَرَوَاہُ بَعْضُہُمْ بِہَذَا الإِسْنَادِ وَلَمْ يَرْفَعْہُ. وَأَبُوالْمُہَزِّمِ اسْمُہُ يَزِيدُ بْنُ سُفْيَانَ وَضَعَّفَہُ شُعْبَةُ

عبادبن منصورکہتے ہیں کہ میں نے ابوالمہزم کوکہتے سناکہ میں دس سال ابوہریرہ کے ساتھ رہا۔میں نے انہیں سنا،وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سناہے: جو کسی جنازے کے ساتھ گیا اوراسے تین بارکندھا دیاتو،اس نے اپنا حق پورا کردیا جو اس پر تھا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث غریب ہے،۲-اسے بعض نے اسی سند سے روایت کیا ہے لیکن اسے مرفوع نہیں کیا ہے،۳-ابوالمہزم کانام یزید بن سفیان ہے۔شعبہ نے انہیں ضعیف کہاہے۔