Jamia al-Tirmidhi Hadith 1043 (سنن الترمذي)
[1043]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ الْحُلْوَانِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا لَہَا فَمَنْ تَبِعَہَا فَلَا يَقْعُدَنَّ حَتَّی تُوضَعَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ فِي ہَذَا الْبَابِ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَہُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ وَإِسْحَقَ قَالَا مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً فَلَا يَقْعُدَنَّ حَتَّی تُوضَعَ عَنْ أَعْنَاقِ الرِّجَالِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ أَنَّہُمْ كَانُوا يَتَقَدَّمُونَ الْجَنَازَةَ فَيَقْعُدُونَ قَبْلَ أَنْ تَنْتَہِيَ إِلَيْہِمْ الْجَنَازَةُ وَہُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: جب تم جنازہ دیکھو تواس کے لیے کھڑے ہوجایاکرو۔اور جو اس کے ساتھ جائے وہ ہرگز نہ بیٹھے جب تک کہ جنازہ رکھ نہ دیا جائے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابوسعیدخدری کی حدیث اس باب میں حسن صحیح ہے،۲-یہی احمد اور اسحاق بن راہویہ کا بھی قول ہے۔یہ کہتے ہیں کہ جو کسی جنازے کے ساتھ جائے،وہ ہرگز نہ بیٹھے جب تک کہ جنازہ لوگوں کی گردنوں سے اتار کررکھ نہ دیاجائے،۳-صحابہ کرام وغیرہم میں سے بعض اہل علم سے مروی ہے کہ وہ جنازے کے آگے جاتے تھے اور جنازہ پہنچنے سے پہلے بیٹھ جاتے تھے۔اوریہی شافعی کاقول ہے۔