Jamia al-Tirmidhi Hadith 1051 (سنن الترمذي)

[1051]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ وَأَبُو عَمَّارٍ قَالاَ: أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ،عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ،عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الأَسْقَعِ،عَنْ أَبِي مَرْثَدٍ الْغَنَوِيِّ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،نَحْوَہُ. وَلَيْسَ فِيہِ (عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ) وَہَذَا الصَّحِيحُ. قَالَ أَبُو عِيسَی: قَالَ مُحَمَّدٌ: وَحَدِيثُ ابْنِ الْمُبَارَكِ خَطَأٌ،أَخْطَأَ فِيہِ ابْنُ الْمُبَارَكِ،وَزَادَ فِيہِ (عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلاَنِيِّ) وَإِنَّمَا ہُوَ بُسْرُ بْنُ عُبَيْدِ اللہِ عَنْ وَاثِلَةَ،ہَكَذَا رَوَی غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَانِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ. وَلَيْسَ فِيہِ (عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ) وَبُسْرُ بْنُ عُبَيْدِ اللہِ قَدْ سَمِعَ مِنْ وَاثِلَةَ بْنِ الأَسْقَعِ.

اس طریق سے بھی ابومرشد غنوی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرمﷺ سے اسی طرح روایت کی ہے۔البتہ اس سند میں ابوادریس کا واسطہ نہیں ہے اور یہی صحیح ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں کہ ابن مبارک کی روایت غلط ہے،اس میں ابن مبارک سے غلطی ہوئی ہے انہوں نے اس میں ابوادریس خولانی کاواسطہ بڑھادیا ہے،صحیح یہ ہے کہ بسربن عبداللہ نے بغیرواسطے کے براہ راست واثلہ سے روایت کی ہے،اسی طرح کئی اور لوگوں نے عبدالرحمٰن بن یزید بن جابر سے روایت کی ہے اور اس میں ابوادریس کے واسطے کا ذکر نہیں ہے۔اور بسر بن عبداللہ نے واثلہ بن اسقع سے سنا ہے۔