Jamia al-Tirmidhi Hadith 1094 (سنن الترمذي)
[1094]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ رَأَی عَلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَثَرَ صُفْرَةٍ فَقَالَ مَا ہَذَا فَقَالَ إِنِّي تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَی وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَہَبٍ فَقَالَ بَارَكَ اللہُ لَكَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ وَعَائِشَةَ وَجَابِرٍ وَزُہَيْرِ بْنِ عُثْمَانَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ و قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَزْنُ نَوَاةٍ مِنْ ذَہَبٍ وَزْنُ ثَلَاثَةِ دَرَاہِمَ وَثُلُثٍ و قَالَ إِسْحَقُ ہُوَ وَزْنُ خَمْسَةِ دَرَاہِمَ وَثُلُثٍ
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عبدالرحمٰن بن عوف کے جسم پر زردی کانشان دیکھاتوپوچھا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا: میں نے ایک عورت سے کھجور کی ایک گٹھلی سونے کے عوض شادی کرلی ہے،آپ نے فرمایا: اللہ تمہیں برکت عطاکرے،ولیمہ ۱؎ کرو خواہ ایک ہی بکری کاہو ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-انس کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابن مسعود،عائشہ،جابر اور زہیر بن عثمان رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-احمد بن حنبل کہتے ہیں: گٹھلی بھر سونے کا وزن تین درہم اورتہائی درہم وزن کے برابر ہوتاہے،۴-اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں: پانچ درہم اورتہائی درہم کے وزن کے برابر ہوتاہے۔