Jamia al-Tirmidhi Hadith 1103 (سنن الترمذي)

[1103] إسنادہ ضعیف

قتادۃ مدلس وعنعن

انوار الصحیفہ ص 218

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ حَمَّادٍ الْبَصْرِيُّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی،عَنْ سَعِيدٍ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: الْبَغَايَا اللاّتِي يُنْكِحْنَ أَنْفُسَہُنَّ بِغَيْرِ بَيِّنَةٍ. قَالَ يُوسُفُ بْنُ حَمَّادٍ: رَفَعَ عَبْدُ الأَعْلَی ہَذَا الْحَدِيثَ فِي التَّفْسِيرِ. وَأَوْقَفَہُ فِي كِتَابِ الطَّلاَقِ وَلَمْ يَرْفَعْہُ

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: زنا کارہیں وہ عورتیں جو گواہوں کے بغیر خود نکاح کرلیتی ہیں۔یوسف بن حماد کہتے ہیں کہ عبدالاعلی نے اس حدیث کوکتاب التفسیرمیں مرفوع بیان کیا ہے اور کتاب الطلاق میں اسے انہوں نے موقوفاً بیان کیا ہے،مرفوع نہیں کیا ہے۔