Jamia al-Tirmidhi Hadith 1125 (سنن الترمذي)
[1125]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ أَبِي حَرِيزٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ نَہَی أَنْ تُزَوَّجَ الْمَرْأَةُ عَلَی عَمَّتِہَا أَوْ عَلَی خَالَتِہَا وَأَبُو حَرِيزٍ اسْمُہُ عَبْدُ اللہِ بْنُ حُسَيْنٍ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی عَنْ ہِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ بِمِثْلِہِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ عُمَرَ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو وَأَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي أُمَامَةَ وَجَابِرٍ وَعَائِشَةَ وَأَبِي مُوسَی وَسَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے منع فرمایاکہ کسی عورت سے شادی کی جائے اور اس کی پھوپھی یا اس کی خالہ (پہلے سے) نکاح میں ہو۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابوحریز کانام عبداللہ بن حسین ہے،۲-نصر بن علی نے بطریق: عبدالأعلی،عن ہشام بن حسان،عن ابن سیرین،عن أبی ہریرۃ،عن النبی ﷺ اسی کے مثل روایت کی ہے،۳-اس باب میں علی،ابن عمر،عبداللہ بن عمرو،ابوسعید،ابوامامہ،جابر،عائشہ،ابوموسیٰ اور سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔