Jamia al-Tirmidhi Hadith 1138 (سنن الترمذي)
[1138]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ وَقُتَيْبَةُ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ قَزَعَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ ذُكِرَ الْعَزْلُ عِنْدَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ لِمَ يَفْعَلُ ذَلِكَ أَحَدُكُمْ قَالَ أَبُو عِيسَی زَادَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ فِي حَدِيثِہِ وَلَمْ يَقُلْ لَا يَفْعَلْ ذَاكَ أَحَدُكُمْ قَالَا فِي حَدِيثِہِمَا فَإِنَّہَا لَيْسَتْ نَفْسٌ مَخْلُوقَةٌ إِلَّا اللہُ خَالِقُہَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْہٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَقَدْ كَرِہَ الْعَزْلَ قَوْمٌ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس عزل کا ذکر کیاگیا تو آپ نے فرمایا:تم میں سے کوئی ایسا کیوں کرتاہے؟۔ابن ابی عمر نے اپنی حدیث میں یہ اضافہ کیا ہے: اور آپ نے یہ نہیں کہا کہ تم میں سے کوئی ایسا نہ کرے،اور ان دونوں نے اپنی حدیث میں یہ بھی کہا ہے کہجس جان کوبھی اللہ کوپیداکرناہے وہ اسے پیداکرکے ہی رہے گا۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-یہ اس کے علاوہ اوربھی طرق سے ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،۳-ا س باب میں جابر رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے،۴-صحابہ کرام وغیرہم میں سے اہل علم کی ایک جماعت نے عزل کو مکروہ قراردیاہے۔