Jamia al-Tirmidhi Hadith 1158 (سنن الترمذي)
[1158]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللہِ ہُوَ الدَّسْتُوَائِيُّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ رَأَی امْرَأَةً فَدَخَلَ عَلَی زَيْنَبَ فَقَضَی حَاجَتَہُ وَخَرَجَ وَقَالَ إِنَّ الْمَرْأَةَ إِذَا أَقْبَلَتْ أَقْبَلَتْ فِي صُورَةِ شَيْطَانٍ فَإِذَا رَأَی أَحَدُكُمْ امْرَأَةً فَأَعْجَبَتْہُ فَلْيَأْتِ أَہْلَہُ فَإِنَّ مَعَہَا مِثْلَ الَّذِي مَعَہَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ جَابِرٍ حَدِيثٌ صَحِيحٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَہِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ہُوَ ہِشَامُ بْنُ سَنْبَرٍ
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے ایک عورت کودیکھاتو آپ زینب رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور آپ نے اپنی ضرورت پوری کی اور باہر تشریف لاکرفرمایا: عورت جب سامنے آتی ہے تووہ شیطان کی شکل میں آتی ہے ۱؎،لہذاجب تم میں سے کوئی کسی عورت کو دیکھے اور وہ اسے بھلی لگے تو اپنی بیوی کے پاس آئے اس لیے کہ اس کے پاس بھی اسی جیسی چیز ہے جو ا س کے پاس ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-جابر کی حدیث صحیح حسن غریب ہے،۲-ا س باب میں ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے،۳-ہشام دستوائی دراصل ہشام بن سنبر ہیں۔