Jamia al-Tirmidhi Hadith 1164 (سنن الترمذي)
[1164]حسن
وانظر مشکوۃ المصابیح (1006، 1164) مشکوۃ المصابیح (314)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَہَنَّادٌ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ عِيسَی بْنِ حِطَّانَ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ سَلَّامٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ قَالَ أَتَی أَعْرَابِيٌّ النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ الرَّجُلُ مِنَّا يَكُونُ فِي الْفَلَاةِ فَتَكُونُ مِنْہُ الرُّوَيْحَةُ وَيَكُونُ فِي الْمَاءِ قِلَّةٌ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا فَسَا أَحَدُكُمْ فَلْيَتَوَضَّأْ وَلَا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَعْجَازِہِنَّ فَإِنَّ اللہَ لَا يَسْتَحْيِي مِنْ الْحَقِّ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ وَخُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ و سَمِعْت مُحَمَّدًا يَقُولُ لَا أَعْرِفُ لِعَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ غَيْرَ ہَذَا الْحَدِيثِ الْوَاحِدِ وَلَا أَعْرِفُ ہَذَا الْحَدِيثَ مِنْ حَدِيثِ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ السُّحَيْمِيِّ وَكَأَنَّہُ رَأَی أَنَّ ہَذَا رَجُلٌ آخَرُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَرَوَی وَكِيعٌ ہَذَا الْحَدِيثَ
علی بن طلق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک اعرابی نے نبی اکرمﷺکے پاس آکرکہا: اللہ کے رسول! ہم میں ایک شخص صحراء(بیابان) میں ہوتاہے،اور اس کو ہوا خارج ہوجاتی ہے (اور وضو ٹوٹ جاتاہے) اورپانی کی قلت بھی ہوتی ہے(تووہ کیا کرے؟)رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے کسی کی جب ہوا خارج ہوجائے توچاہئے کہ وہ وضو کرے،اورعورتوں کی دبر میں صحبت نہ کرو،اللہ تعالیٰ حق بات سے نہیں شرماتا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-علی بن طلق کی حدیث حسن ہے،۲-اور میں نے محمدبن اسماعیل بخاری کو کہتے سناکہ سوائے اس ایک حدیث کے علی بن طلق کی کوئی اور حدیث مجھے نہیں معلوم،جسے انہوں نے نبی اکرمﷺسے روایت کی ہو،اور طلق بن علی سحیمی کی روایت سے میں یہ حدیث نہیں جانتا۔گویا ان کی رائے یہ ہے کہ یہ صحابہ میں سے کوئی اورآدمی ہیں،۳-اس باب میں عمر،خزیمہ بن ثابت،ابن عباس اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔