Jamia al-Tirmidhi Hadith 1167 (سنن الترمذي)
[1167] إسنادہ ضعیف
موسی بن عبیدۃ ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ خَالِدٍ عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ وَكَانَتْ خَادِمًا لِلنَّبِيِّ ﷺ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَثَلُ الرَّافِلَةِ فِي الزِّينَةِ فِي غَيْرِ أَہْلِہَا كَمَثَلِ ظُلْمَةِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَا نُورَ لَہَا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مُوسَی بْنِ عُبَيْدَةَ وَمُوسَی بْنُ عُبَيْدَةَ يُضَعَّفُ فِي الْحَدِيثِ مِنْ قِبَلِ حِفْظِہِ وَہُوَ صَدُوقٌ وَقَدْ رَوَی عَنْہُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ وَقَدْ رَوَاہُ بَعْضُہُمْ عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَيْدَةَ وَلَمْ يَرْفَعْہُ
میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا کہ جونبی اکرمﷺکی خادمہ تھیں،وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اپنے شوہرکے علاوہ غیروں کے سامنے بناؤ سنگار کرکے اترا کر چلنے والی عورت کی مثال قیامت کے دن کی تاریکی کی طرح ہے،اس کے پاس کوئی نور نہیں ہوگا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-اس حدیث کو ہم صرف موسیٰ بن عبیدہ ہی کی روایت سے جانتے ہیں،۲-موسیٰ بن عبیدہ اپنے حفظ کے تعلق سے ضعیف قرار دیے جاتے ہیں،وہ صدوق ہیں،ان سے شعبہ اورثوری نے بھی روایت کی ہے۔۳-اور بعض نے اسے موسیٰ بن عبیدہ سے روایت کیا ہے،اوراسے مرفوع نہیں کیا ہے۔