Jamia al-Tirmidhi Hadith 121 (سنن الترمذي)
[121]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْمُزَنِيِّ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ لَقِيَہُ وَہُوَ جُنُبٌ قَالَ فَانْبَجَسْتُ أَيْ فَانْخَنَسْتُ فَاغْتَسَلْتُ ثُمَّ جِئْتُ فَقَالَ أَيْنَ كُنْتَ أَوْ أَيْنَ ذَہَبْتَ قُلْتُ إِنِّي كُنْتُ جُنُبًا قَالَ إِنَّ الْمُسْلِمَ لَا يَنْجُسُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ حُذَيْفَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی وَحَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَمَعْنَی قَوْلِہِ فَانْخَنَسْتُ يَعْنِي تَنَحَّيْتُ عَنْہُ وَقَدْ رَخَّصَ غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ فِي مُصَافَحَةِ الْجُنُبِ وَلَمْ يَرَوْا بِعَرَقِ الْجُنُبِ وَالْحَائِضِ بَأْسًا
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ ان سے ملے اور وہ جنبی تھے،وہ کہتے ہیں: تومیں آنکھ بچاکر نکل گیا اور جاکر میں نے غسل کیا پھرخدمت میں آیا تو آپ نے پوچھا:تم کہاں تھے؟ یا: کہاں چلے گئے تھے(راوی کوشک ہے)۔میں نے عرض کیا: میں جنبی تھا۔آپ نے فرمایا: مسلمان کبھی نجس نہیں ہوتا۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں حذیفہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اوران کے قول فَانْخَنَسْتُ کے معنی تنحیت عنہ کے ہیں۔(یعنی میں نظر بچاکر نکل گیا)،۴-بہت سے اہل علم نے جنبی سے مصافحہ کی اجازت دی ہے اور کہاہے کہ جنبی اور حائضہ کے پسینے میں کوئی حرج نہیں ۱؎۔