Jamia al-Tirmidhi Hadith 120 (سنن الترمذي)
[120]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ أَنَّہُ سَأَلَ النَّبِيَّ ﷺ أَيَنَامُ أَحَدُنَا وَہُوَ جُنُبٌ قَالَ نَعَمْ إِذَا تَوَضَّأَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَمَّارٍ وَعَائِشَةَ وَجَابِرٍ وَأَبِي سَعِيدٍ وَأُمِّ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عُمَرَ أَحْسَنُ شَيْءٍ فِي ہَذَا الْبَابِ وَأَصَحُّ وَہُوَ قَوْلُ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَالتَّابِعِينَ وَبِہِ يَقُولُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَابْنُ الْمُبَارَكِ وَالشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ قَالُوا إِذَا أَرَادَ الْجُنُبُ أَنْ يَنَامَ تَوَضَّأَ قَبْلَ أَنْ يَنَامَ
عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے سوال کیا: کیا ہم میں سے کوئی جنابت کی حالت میں سوسکتاہے؟ آپ نے فرمایا: ہاں،جب وہ وضو کرلے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اس باب میں عمار،عائشہ،جابر،ابوسعید اور ام سلمہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۲-عمر رضی اللہ عنہ والی حدیث اس باب میں سب سے عمدہ اور صحیح ہے،۳-یہی قول نبی اکرم ﷺکے اصحاب اورتابعین میں سے بہت سے لوگوں کا ہے اوریہی سفیان ثوری،ابن مبارک،شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں کہ جب جنبی سونے کا ارادہ کرے تووہ سونے سے پہلے وضوکرلے ۲؎۔