Jamia al-Tirmidhi Hadith 1218 (سنن الترمذي)

[1218]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (2873)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ شُمَيْطِ بْنِ عَجْلَانَ حَدَّثَنَا الْأَخْضَرُ بْنُ عَجْلَانَ عَنْ عَبْدِ اللہِ الْحَنَفِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ بَاعَ حِلْسًا وَقَدَحًا وَقَالَ مَنْ يَشْتَرِي ہَذَا الْحِلْسَ وَالْقَدَحَ فَقَالَ رَجُلٌ أَخَذْتُہُمَا بِدِرْہَمٍ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ مَنْ يَزِيدُ عَلَی دِرْہَمٍ مَنْ يَزِيدُ عَلَی دِرْہَمٍ فَأَعْطَاہُ رَجُلٌ دِرْہَمَيْنِ فَبَاعَہُمَا مِنْہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ الْأَخْضَرِ بْنِ عَجْلَانَ وَعَبْدُ اللہِ الْحَنَفِيُّ الَّذِي رَوَی عَنْ أَنَسٍ ہُوَ أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ لَمْ يَرَوْا بَأْسًا بِبَيْعِ مَنْ يَزِيدُ فِي الْغَنَائِمِ وَالْمَوَارِيثِ وَقَدْ رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَغَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ كِبَارِ النَّاسِ عَنْ الْأَخْضَرِ بْنِ عَجْلَانَ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ایک ٹاٹ جوکجاوہ کے نیچے بچھایاجاتاہے اور ایک پیالہ بیچا،آپ نے فرمایا: یہ ٹاٹ اور پیالہ کون خریدے گا؟ایک آدمی نے عرض کیا: میں انہیں ایک درہم میں لے سکتا ہوں،نبی اکرمﷺنے فرمایا: ایک درہم سے زیادہ کون دے گا؟ توایک آدمی نے آپ کو دودرہم دیا،تو آپ نے اسی کے ہاتھ سے یہ دونوں چیزیں بیچ دیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن ہے۔ہم اسے صرف اخضربن عجلان کی روایت سے جانتے ہیں،۲-اور عبداللہ حنفی ہی جنہوں نے انس سے روایت کی ہے ابوبکر حنفی ہیں ۱ ؎،۳-بعض اہل علم کا اسی پرعمل ہے۔یہ لوگ غنیمت اور میراث کے سامان کو زیادہ قیمت دینے والے سے بیچنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے ہیں،۴-یہ حدیث معتمر بن سلیمان اور دوسرے کئی بڑے لوگوں نے بھی اخضر بن عجلان سے روایت کی ہے۔