Jamia al-Tirmidhi Hadith 1257 (سنن الترمذي)

[1257] إسنادہ ضعیف

سنن أبي داود (3386)

حبیب بن أبي ثابت عنعن وھو ’’شیخ من أھل المدینۃ‘‘ في روایۃ أبي داود (3386)

انوار الصحیفہ ص 221، 222

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ بَعَثَ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ يَشْتَرِي لَہُ أُضْحِيَّةً بِدِينَارٍ فَاشْتَرَی أُضْحِيَّةً فَأُرْبِحَ فِيہَا دِينَارًا فَاشْتَرَی أُخْرَی مَكَانَہَا فَجَاءَ بِالْأُضْحِيَّةِ وَالدِّينَارِ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ ضَحِّ بِالشَّاةِ وَتَصَدَّقْ بِالدِّينَار قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَحَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ لَمْ يَسْمَعْ عِنْدِي مِنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ

حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے انہیں ایک دینار میں قربانی کا جانور خرید نے کے لیے بھیجا،توانہوں نے قربانی کا ایک جانور خریدا (پھراسے دودینارمیں بیچ دیا)،اس میں انہیں ایک دینار کافائدہ ہوا،پھر انہوں نے اس کی جگہ ایک دینارمیں دوسرا جانورخریدا،قربانی کا جانور اورایک دینار لے کروہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے،تو آپ نے فرمایا: بکری کی قربانی کردو اوردینارکو صدقہ کردو۔امام ترمذی کہتے ہیں: حکیم بن حزام کی حدیث کو ہم صرف اسی سند سے جانتے ہیں،اور میرے نزدیک جبیب بن ابی ثابت کا سماع حکیم بن حزام سے ثابت نہیں ہے۔