Jamia al-Tirmidhi Hadith 1261 (سنن الترمذي)

[1261]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (3400)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ نَبْہَانَ مَوْلَی أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا كَانَ عِنْدَ مُكَاتَبِ إِحْدَاكُنَّ مَا يُؤَدِّي فَلْتَحْتَجِبْ مِنْہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَمَعْنَی ہَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ عَلَی التَّوَرُّعِ وَقَالُوا لَا يُعْتَقُ الْمُكَاتَبُ وَإِنْ كَانَ عِنْدَہُ مَا يُؤَدِّي حَتَّی يُؤَدِّيَ

ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کے مکاتب غلام کے پاس اتنی رقم ہوکہ وہ زرکتابت اداکر سکے تو اُسے اس سے پردہ کرنا چاہیے۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اہل علم کااس حدیث پرعمل ازراہ ورع وتقوی اوراحتیاط ہے۔یہ لوگ کہتی ہیں کہ مکاتب غلام جب تک زرکتابت نہ اداکردے آزاد نہیں ہوگا اگرچہ اس کے پاس زرکتابت ادا کرنے کے لیے رقم موجود ہو۔