Jamia al-Tirmidhi Hadith 129 (سنن الترمذي)
[129]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّہَا قَالَتْ اسْتَفْتَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ ابْنَةُ جَحْشٍ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقَالَتْ إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْہُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ فَقَالَ لَا إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ فَاغْتَسِلِي ثُمَّ صَلِّي فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ قَالَ قُتَيْبَةُ قَالَ اللَّيْثُ لَمْ يَذْكُرْ ابْنُ شِہَابٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَمَرَ أُمَّ حَبِيبَةَ أَنْ تَغْتَسِلَ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَلَكِنَّہُ شَيْءٌ فَعَلَتْہُ ہِيَ قَالَ أَبُو عِيسَی وَيُرْوَی ہَذَا الْحَدِيثُ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اسْتَفْتَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ جَحْشٍ رَسُولَ اللہِ ﷺ وَقَدْ قَالَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ الْمُسْتَحَاضَةُ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَرَوَی الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ وَعَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت حجش نے رسول اللہﷺ سے مسئلہ پوچھا ااور کہاکہ مجھے استحاضہ کاخون آتاہے اور میں پاک نہیں رہ پاتی ہوں۔توکیا میں صلاۃ چھوڑ دوں؟ آپ نے فرمایا: نہیں،یہ تومحض ایک رگ ہے،لہذا تم غسل کرو پھر صلاۃ پڑھو،تو وہ ہرصلاۃ کے لیے غسل کرتی تھیں۔ ابن شہاب زہری نے اس کا ذکر نہیں کیا کہ رسول اللہﷺ نے ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو ہرصلاۃ کے وقت غسل کرنے کا حکم دیا،بلکہ یہ ایساعمل تھاجسے وہ اپنے طور پر کیا کرتی تھیں ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-نیز یہ حدیث زہری سے عن عمرۃ عن عائشہ کے طریق سے بھی روایت کی جاتی ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش نے رسول اللہﷺ سے مسئلہ پوچھا،۲-بعض اہل علم نے کہاہے کہ مستحاضہ ہرصلاۃ کے وقت غسل کرے گی۔