Jamia al-Tirmidhi Hadith 1299 (سنن الترمذي)
[1299]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَالَ لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يُعْطِيَ عَطِيَّةً فَيَرْجِعَ فِيہَا إِلَّا الْوَالِدَ فِيمَا يُعْطِي وَلَدَہُ حَدَّثَنَا بِذَلِكَ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ أَنَّہُ سَمِعَ طَاوُسًا يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ يَرْفَعَانِ الْحَدِيثَ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ بِہَذَا الْحَدِيثِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ قَالُوا مَنْ وَہَبَ ہِبَةً لِذِي رَحِمٍ مَحْرَمٍ فَلَيْسَ لَہُ أَنْ يَرْجِعَ فِيہَا وَمَنْ وَہَبَ ہِبَةً لِغَيْرِ ذِي رَحِمٍ مَحْرَمٍ فَلَہُ أَنْ يَرْجِعَ فِيہَا مَا لَمْ يُثَبْ مِنْہَا وَہُوَ قَوْلُ الثَّوْرِيِّ و قَالَ الشَّافِعِيُّ لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يُعْطِيَ عَطِيَّةً فَيَرْجِعَ فِيہَا إِلَّا الْوَالِدَ فِيمَا يُعْطِي وَلَدَہُ وَاحْتَجَّ الشَّافِعِيُّ بِحَدِيثِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يُعْطِيَ عَطِيَّةً فَيَرْجِعَ فِيہَا إِلَّا الْوَالِدَ فِيمَا يُعْطِي وَلَدَہُ
عبداللہ بن عمر اورابن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺنے فرمایا:کسی کے لیے جائزنہیں کہ کوئی عطیہ دے کراسے واپس لے سواے باپ کے جو اپنے بیٹے کو دے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-صحابہ کرام وغیرہم میں سے بعض اہل علم کا اسی حدیث پرعمل ہے۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ جو کسی ذی محرم کو کوئی چیز بطورہبہ دے تو پھر اسے واپس لینے کا اختیار نہیں،اورجو کسی غیر ذی محرم کو کوئی چیز بطورہبہ دے تو اس کے لیے اسے واپس لیناجائز ہے جب اُسے اس کابدلہ نہ دیاگیا ہو،یہی ثوری کا قول ہے،۳-اورشافعی کہتے ہیں: کسی کے لیے جائز نہیں کہ وہ کسی کوکوئی عطیہ دے پھر اسے واپس لے،سوائے باپ کے جو اپنے بیٹے کو دے،شافعی نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے استدلال کیا ہے جسے انہوں نے نبی اکرمﷺسے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا: کسی کے لیے جائزنہیں کہ کوئی عطیہ دے کراسے واپس لے سوائے باپ کے جو اپنے بیٹے کو دے۔