Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 133 (سنن الترمذي)

[133]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْعَنْبَرِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حَرَامِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَنْ عَمِّہِ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ ﷺ عَنْ مُوَاكَلَةِ الْحَائِضِ فَقَالَ وَاكِلْہَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَأَنَسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعْدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَہُوَ قَوْلُ عَامَّةِ أَہْلِ الْعِلْمِ لَمْ يَرَوْا بِمُوَاكَلَةِ الْحَائِضِ بَأْسًا وَاخْتَلَفُوا فِي فَضْلِ وَضُوئِہَا فَرَخَّصَ فِي ذَلِكَ بَعْضُہُمْ وَكَرِہَ بَعْضُہُمْ فَضْلَ طَہُورِہَا

عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ سے حائضہ کے ساتھ کھانے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: اس کے ساتھ کھاؤ ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہما کی حدیث حسن غریب ہے،۲-اس باب میں عائشہ اور انس رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اکثر اہل علم کایہی قول ہے: یہ لوگ حائضہ کے ساتھ کھانے میں کوئی حرج نہیں جانتے۔البتہ اس کے وضوکے بچے ہوئے پانی کے سلسلہ میں ان میں اختلاف ہے۔بعض لوگوں نے اس کی اجازت دی ہے اوربعض نے اس کی طہارت سے بچے ہوے پانی کو مکروہ کہاہے۔ وضاحت ۱؎: یہ حدیث آیت کریمہ:فَاعْتَزِلُواْ النِّسَاء فِی الْمَحِیضِ [البقرۃ: 222] کے معارض نہیں کیو نکہ آیت میں جدارہنے سے مرادوطی سے جدا رہنا ہے۔