Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 134 (سنن الترمذي)

[134]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ ثابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَتْ لِي عَائِشَةُ قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنْ الْمَسْجِدِ قَالَتْ قُلْتُ إِنِّي حَائِضٌ قَالَ إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَہُوَ قَوْلُ عَامَّةِ أَہْلِ الْعِلْمِ لَا نَعْلَمُ بَيْنَہُمْ اخْتِلَافًا فِي ذَلِكَ بِأَنْ لَا بَأْسَ أَنْ تَتَنَاوَلَ الْحَائِضُ شَيْئًا مِنْ الْمَسْجِدِ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے مجھ سے فرمایا: مسجد سے مجھے بوریااٹھا کر دو،تو میں نے عرض کیا: میں حائضہ ہوں،آپ نے فرمایا: تیراحیض تیرے ہاتھ میں نہیں ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-عائشہ رضی اللہ عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابن عمر اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اکثراہل علم کایہی قول ہے۔ہم اس مسئلہ میں کہ حائضہ کے مسجدسے کوئی چیز اٹھانے میں کوئی حرج نہیں ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں جانتے۔