Jamia al-Tirmidhi Hadith 1330 (سنن الترمذي)

[1330]حسن

مشکوۃ المصابیح (3741)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو بَكْرٍ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي أَوْفَی قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ اللہَ مَعَ الْقَاضِي مَا لَمْ يَجُرْ فَإِذَا جَارَ تَخَلَّی عَنْہُ وَلَزِمَہُ الشَّيْطَانُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ

عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اللہ قاضی کے ساتھ ہوتا ہے ۱؎ جب تک وہ ظلم نہیں کرتا،اورجب وہ ظلم کرتا ہے تو وہ اسے چھوڑکرالگ ہوجاتاہے۔اور اس سے شیطان چمٹ جاتا ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے،ہم اس کو صرف عمران بن قطان کی روایت سے جانتے ہیں۔