Jamia al-Tirmidhi Hadith 1332 (سنن الترمذي)
[1332]حسن
مشکوۃ المصابیح (3728)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ،حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ الْحَكَمِ،حَدَّثَنِي أَبُو الْحَسَنِ قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ لِمُعَاوِيَةَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: مَا مِنْ إِمَامٍ يُغْلِقُ بَابَہُ دُونَ ذَوِي الْحَاجَةِ وَالْخَلَّةِ وَالْمَسْكَنَةِ،إِلاَّ أَغْلَقَ اللہُ أَبْوَابَ السَّمَائِ دُونَ خَلَّتِہِ وَحَاجَتِہِ وَمَسْكَنَتِہِ. فَجَعَلَ مُعَاوِيَةُ رَجُلاً عَلَی حَوَائِجِ النَّاسِ. قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ. قَالَ أَبُو عِيسَی: حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ حَدِيثٌ غَرِيبٌ. وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ ہَذَا الْوَجْہِ. وَعَمْرُو بْنُ مُرَّةَ الْجُہَنِيُّ،يُكْنَی أَبَا مَرْيَمَ.
عمرو بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے معاویہ رضی اللہ عنہ سے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کوفرماتے سناہے: جوبھی حاکم حاجت مندوں،محتاجوں اور مسکینوں کے لیے اپنے دروازے بندرکھتاہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی ضرورت،حاجت اور مسکنت کے لیے اپنے دروازے بند رکھتاہے،جب معاویہ رضی اللہ عنہ نے یہ سناتولوگوں کی ضرورت کے لیے ایک آدمی مقرر کردیا۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-عمرو بن مرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث غریب ہے،۲-یہ حدیث دوسرے طریق سے بھی مروی ہے،۳-اس باب میں ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں،۴-عمرو بن مرہ جہنی کی کنیت ابومریم ہے۔