Jamia al-Tirmidhi Hadith 1336 (سنن الترمذي)
[1336]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الرَّاشِيَ وَالْمُرْتَشِيَ فِي الْحُكْمِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو وَعَائِشَةَ وَابْنِ حَدِيدَةَ وَأُمِّ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَرُوِيَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَلَا يَصِحُّ قَالَ و سَمِعْت عَبْدَ اللہِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَقُولُ حَدِيثُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَحْسَنُ شَيْءٍ فِي ہَذَا الْبَابِ وَأَصَحُّ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فیصلے میں رشوت دینے والے اور رشوت لینے والے دونوں پر لعنت بھیجی ہے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-یہ حدیث ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے بھی مروی ہے انہوں عبداللہ بن عمروسے اورانہوں نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے،۳-اورابوسلمہ سے ان کے باپ کے واسطے سے بھی مروی ہے انہوں نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے لیکن یہ صحیح نہیں ہے،۴-میں نے عبداللہ بن عبدالرحمٰن دارمی کوکہتے سنا کہ ابوسلمہ (بن عبد الرحمن) کی حدیث جسے انہوں نے عبداللہ بن عمرو سے اورانہوں نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے اس باب میں سب سے زیادہ اچھی اورسب سے زیادہ صحیح ہے۔(جو آگے آرہی ہے) ۵-اس باب میں عبداللہ بن عمرو،عائشہ،ابن حدیدہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔