Jamia al-Tirmidhi Hadith 1349 (سنن الترمذي)
[1349]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ أَنَّ نَبِيَّ اللہِ ﷺ قَالَ الْعُمْرَی جَائِزَةٌ لِأَہْلِہَا أَوْ مِيرَاثٌ لِأَہْلِہَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَجَابِرٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَعَائِشَةَ وَابْنِ الزُّبَيْرِ وَمُعَاوِيَةَ
سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺنے فرمایا: عمریٰ ۱؎ جس کودیاگیا اس کے گھروالوں کا ہوجاتا ہے،یا فرمایا: عمریٰ جس کو دیا گیا اس کے گھروالوں کی میراث ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: اس باب میں زید بن ثابت،جابر،ابوہریرہ،عائشہ،عبداللہ بن زبیر اور معاویہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔