Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 167 (سنن الترمذي)

[167]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (611)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَی أُمَّتِي لَأَمَرْتُہُمْ أَنْ يُؤَخِّرُوا الْعِشَاءَ إِلَی ثُلُثِ اللَّيْلِ أَوْ نِصْفِہِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ وَأَبِي بَرْزَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَہُوَ الَّذِي اخْتَارَہُ أَكْثَرُ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَالتَّابِعِينَ وَغَيْرِہِمْ رَأَوْا تَأْخِيرَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ وَبِہِ يَقُولُ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: اگر میں اپنی امت پردشوارنہ سمجھتا تو میں عشاء کو تہائی رات یا آدھی رات تک دیر کرکے پڑھنے کا حکم دیتا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں جابر بن سمرہ،جابر بن عبداللہ،ابوبرزہ،ابن عباس،ابوسعید خدری،زید بن خالد اور ابن عمر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اوراسی کوصحابہ کرام اور تابعین وغیرہم میں سے اکثر اہل علم نے پسند کیاہے،ان کی رائے ہے کہ عشاء تاخیرسے پڑھی جائے،اور یہی احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں۔