Jamia al-Tirmidhi Hadith 182 (سنن الترمذي)
[182]صحیح
وانظر مشکوۃ المصابیح (636، 639)، ولہ شواھد عند ابن أبي شیبۃ (2/ 504 ح 8602) وغیرہ مشکوۃ المصابیح (634)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَالَ صَلَاةُ الْوُسْطَی صَلَاةُ الْعَصْرِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَعَائِشَةَ وَحَفْصَةَ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَبِي ہَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی قَالَ مُحَمَّدٌ قَالَ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللہِ حَدِيثُ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ حَدِيثٌ صَحِيحٌ وَقَدْ سَمِعَ مِنْہُ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ سَمُرَةَ فِي صَلَاةِ الْوُسْطَی حَدِيثٌ حَسَنٌ وَہُوَ قَوْلُ أَكْثَرِ الْعُلَمَاءِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ و قَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَعَائِشَةُ صَلَاةُ الْوُسْطَی صَلَاةُ الظُّہْرِ و قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَابْنُ عُمَرَ صَلَاةُ الْوُسْطَی صَلَاةُ الصُّبْحِ حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَی مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّہِيدِ قَالَ قَالَ لِي مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ سَلِ الْحَسَنَ مِمَّنْ سَمِعَ حَدِيثَ الْعَقِيقَةِ فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ سَمِعْتُہُ مِنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ أَبُو عِيسَی و أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمَدِينِيِّ عَنْ قُرَيْشِ بْنِ أَنَسٍ بِہَذَا الْحَدِيثِ قَالَ مُحَمَّدٌ قَالَ عَلِيٌّ وَسَمَاعُ الْحَسَنِ مِنْ سَمُرَةَ صَحِيحٌ وَاحْتَجَّ بِہَذَا الْحَدِيثِ
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: صلاۃ وسطیٰ عصر کی صلاۃ ہے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-صلاۃ وسطیٰ کے سلسلہ میں سمرہ کی حدیث حسن ہے،۲-اس باب میں علی،عبداللہ بن مسعود،زید بن ثابت،عائشہ،حفصہ،ابوہریرہ اور ابوہاشم بن عقبہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں کہ علی بن عبداللہ(ابن المدینی) کاکہناہے: حسن بصری کی حدیث جسے انہوں نے سمرہ بن جندب سے روایت کیا ہے،صحیح حدیث ہے،جسے انہوں نے سمرۃ سے سنا ہے،۴-صحابہ کرام اوران کے علاوہ دیگر لوگوں میں سے اکثر اہل علم کا یہی قول ہے،زید بن ثابت اور عائشہ رضی اللہ عنہا کاکہناہے کہ صلاۃ وسطیٰ ظہرکی صلاۃ ہے،ابن عباس اور ابن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ صلاۃِ وسطیٰ صبح کی صلاۃ (یعنی فجر) ہے ۲؎،۵-وہ حبیب بن شہید کہتے ہیں کہ مجھ سے محمد بن سیرین نے کہا کہ تم حسن بصری سے پوچھوکہ انہوں نے عقیقہ کی حدیث کس سے سنی ہے؟ تو میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہاکہ میں نے اسے سمرہ بن جندب سے سناہے،۶-محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں کہ علی ابن المدینی نے کہاہے کہ سمرہ رضی اللہ عنہ سے حسن کا سماع صحیح ہے اور انہوں نے اسی حدیث سے دلیل پکڑی ہے۔