Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 191 (سنن الترمذي)

[191]إسنادہ حسن

إسنادہ حسن وھو محفوظ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي وَجَدِّي جَمِيعًا عَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَقْعَدَہُ وَأَلْقَی عَلَيْہِ الْأَذَانَ حَرْفًا حَرْفًا قَالَ إِبْرَاہِيمُ مِثْلَ أَذَانِنَا قَالَ بِشْرٌ فَقُلْتُ لَہُ أَعِدْ عَلَيَّ فَوَصَفَ الْأَذَانَ بِالتَّرْجِيعِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي مَحْذُورَةَ فِي الْأَذَانِ حَدِيثٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْہُ مِنْ غَيْرِ وَجْہٍ وَعَلَيْہِ الْعَمَلُ بِمَكَّةَ وَہُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ

ابومحذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے انہیں بٹھاکراذان کا ایک ایک لفظ سکھایا۔ ابراہیم بن عبد العزیز بن عبدالملک بن ابی محذورہ کہتے ہیں: اس طرح جیسے ہماری اذان ہے۔بشرکہتے ہیں تو میں نے ان سے یعنی ابراہیم سے کہا: اسے مجھ پردہرایئے تو انہوں نے ترجیع ۱؎ کے ساتھ اذان کاذکرکیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اذان کے سلسلے میں ابومحذورہ والی حدیث صحیح ہے،کئی سندوں سے مروی ہے،۲-اور اسی پر مکہ میں عمل ہے اور یہی شافعی کا قول ہے ۲؎۔