Jamia al-Tirmidhi Hadith 215 (سنن الترمذي)
[215]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ صَلَاةُ الْجَمَاعَةِ تَفْضُلُ عَلَی صَلَاةِ الرَّجُلِ وَحْدَہُ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَأَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَہَكَذَا رَوَی نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَالَ تَفْضُلُ صَلَاةُ الْجَمِيعِ عَلَی صَلَاةِ الرَّجُلِ وَحْدَہُ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً قَالَ أَبُو عِيسَی وَعَامَّةُ مَنْ رَوَی عَنْ النَّبِيِّ ﷺ إِنَّمَا قَالُوا خَمْسٍ وَعِشْرِينَ إِلَّا ابْنَ عُمَرَ فَإِنَّہُ قَالَ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: با ِجماعت صلاۃ تنہاصلاۃ پر ستائیس درجے فضیلت رکھتی ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں عبداللہ بن مسعود،ابی بن کعب،معاذ بن جبل،ابوسعید،ابوہریرہ اور انس بن مالک رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-نافع نے ابن عمر سے مرفوعاً روایت کی ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: صلاۃ باجماعت آدمی کی تنہا صلاۃ پر ستائیس درجے فضیلت رکھتی ہے۔۴-عام رواۃ نے (صحابہ) نبی اکرمﷺ سے پچیس درجے نقل کیا ہے،صرف ابن عمر نے ستائیس درجے کی روایت کی ہے۔