Jamia al-Tirmidhi Hadith 217 (سنن الترمذي)
[217]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ لَقَدْ ہَمَمْتُ أَنْ آمُرَ فِتْيَتِي أَنْ يَجْمَعُوا حُزَمَ الْحَطَبِ ثُمَّ آمُرَ بِالصَّلَاةِ فَتُقَامَ ثُمَّ أُحَرِّقَ عَلَی أَقْوَامٍ لَا يَشْہَدُونَ الصَّلَاةَ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَمُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ وَجَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُمْ قَالُوا مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ فَلَمْ يُجِبْ فَلَا صَلَاةَ لَہُ و قَالَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ ہَذَا عَلَی التَّغْلِيظِ وَالتَّشْدِيدِ وَلَا رُخْصَةَ لِأَحَدٍ فِي تَرْكِ الْجَمَاعَةِ إِلَّا مِنْ عُذْرٍ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: میں نے ارادہ کیا کہ اپنے کچھ نوجوانوں کو میں لکڑی کے گٹھر اکٹھا کرنے کا حکم دوں،پھرصلاۃ کا حکم دوں توکھڑی کی جائے،پھرمیں ان لوگوں(کے گھروں) کو آگ لگادوں جو صلاۃ میں حاضر نہیں ہوتے۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں عبداللہ بن مسعود،ابوالدرداء،ابن عباس،معاذ بن انس اور جابر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-صحابہ میں سے کئی لوگوں سے مروی ہے کہ جو اذان سُنے اور صلاۃمیں نہ آئے تو اس کی صلاۃ نہیں ہوتی،۴-بعض اہل علم نے کہاہے کہ یہ برسبیل تغلیظ ہے(لیکن)،کسی کو بغیرعذرکے جماعت چھوڑنے کی اجازت نہیں۔