Jamia al-Tirmidhi Hadith 218 (سنن الترمذي)
[218] إسنادہ ضعیف موقوف
عبد الرحمن بن محمد المحاربي عنعن وھو مدلس
ولیث بن أبي سلیم ضعیف مدلس
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
قَالَ مُجَاہِدٌ وَسُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ رَجُلٍ يَصُومُ النَّہَارَ وَيَقُومُ اللَّيْلَ لَا يَشْہَدُ جُمْعَةً وَلَا جَمَاعَةً قَالَ ہُوَ فِي النَّارِ قَالَ حَدَّثَنَا بِذَلِكَ ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ وَمَعْنَی الْحَدِيثِ أَنْ لَا يَشْہَدَ الْجَمَاعَةَ وَالْجُمُعَةَ رَغْبَةً عَنْہَا وَاسْتِخْفَافًا بِحَقِّہَا وَتَہَاوُنًا بِہَا
مجاہد کہتے ہیں: ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو دن کو صوم رکھتاہو او ر رات کو قیام کرتاہو۔اور جمعہ میں حاضر نہ ہوتا ہو؛ تو انہوں نے کہا: وہ جہنم میں ہوگا۔ مجاہد کہتے ہیں: حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ وہ جماعت اور جمعہ میں ان سے بے رغبتی کرتے ہوئے،انہیں حقیر جانتے ہوئے اور ان میں سستی کرتے ہوئے حاضرنہ ہوتا ہو۔