Jamia al-Tirmidhi Hadith 2180 (سنن الترمذي)
[2180]صحیح
مشکوۃ المصابیح (5408)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سِنَانِ بْنِ أَبِي سِنَانٍ عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ لَمَّا خَرَجَ إِلَی حُنَيْنٍ مَرَّ بِشَجَرَةٍ لِلْمُشْرِكِينَ يُقَالُ لَہَا ذَاتُ أَنْوَاطٍ يُعَلِّقُونَ عَلَيْہَا أَسْلِحَتَہُمْ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ اجْعَلْ لَنَا ذَاتَ أَنْوَاطٍ كَمَا لَہُمْ ذَاتُ أَنْوَاطٍ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ سُبْحَانَ اللہِ ہَذَا كَمَا قَالَ قَوْمُ مُوسَی اجْعَلْ لَنَا إِلَہًا كَمَا لَہُمْ آلِہَةٌ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ لَتَرْكَبُنَّ سُنَّةَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو وَاقِدٍ اللَّيْثِيُّ اسْمُہُ الْحَارِثُ بْنُ عَوْفٍ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ
ابوواقدلیثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب رسول اللہﷺ حنین کے لیے نکلے توآپ کاگزرمشرکین کے ایک درخت کے پاس سے ہوا جسے ذات انواط کہاجاتاتھا،اس درخت پر مشرکین اپنے ہتھیارلٹکاتے تھے ۱؎،صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمارے لیے بھی ایک ذات انواط مقررفرمادیجئے جیساکہ مشرکین کا ایک ذات انواط ہے،نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:سبحان اللہ! یہ توو ہی بات ہے جو موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے کہی تھی کہ ہمارے لیے بھی معبود بنادیجئے جیسا ان مشرکوں کے لیے ہے،اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم گزشتہ امتوں کی پوری پوری پیروی کروگے ۲؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-ابوواقدلیثی کانام حارث بن عوف ہے،۳-اس باب میں ابوسعیدخدری اورابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔