Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2181 (سنن الترمذي)

[2181]صحیح

مشکوۃ المصابیح (5927)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ الْعَبْدِيُّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی تُكَلِّمَ السِّبَاعُ الْإِنْسَ وَحَتَّی تُكَلِّمَ الرَّجُلَ عَذَبَةُ سَوْطِہِ وَشِرَاكُ نَعْلِہِ وَتُخْبِرَہُ فَخِذُہُ بِمَا أَحْدَثَ أَہْلُہُ مِنْ بَعْدِہِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ الْقَاسِمِ بْنِ الْفَضْلِ وَالْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ عِنْدَ أَہْلِ الْحَدِيثِ وَثَّقَہُ يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ

ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک کہ درندے انسانوں سے گفتگونہ کرنے لگیں،آدمی سے اس کے کوڑے کا کنارہ گفتگوکرنے لگے،اس کے جوتے کا تسمہ گفتگوکرنے لگے اوراس کی ران اس کا م کی خبردینے لگے جو اس کی بیوی نے اس کی غیرحاضری میں انجام دیا ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے،ہم اسے صرف قاسم بن فضل کی روایت سے جانتے ہیں،۲-قاسم بن فضل محدثین کے نزدیک ثقہ اورمامون ہیں،یحیٰ بن سعید قطان اورعبدالرحمٰن بن مہدی نے ان کی توثیق کی ہے،۳-اس باب میں ابوہریرہ سے بھی روایت ہے۔