Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2196 (سنن الترمذي)

[2196]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ ہِنْدٍ بِنْتِ الْحَارِثِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ اسْتَيْقَظَ لَيْلَةً فَقَالَ سُبْحَانَ اللہِ مَاذَا أُنْزِلَ اللَّيْلَةَ مِنْ الْفِتْنَةِ مَاذَا أُنْزِلَ مِنْ الْخَزَائِنِ مَنْ يُوقِظُ صَوَاحِبَ الْحُجُرَاتِ يَا رُبَّ كَاسِيَةٍ فِي الدُّنْيَا عَارِيَةٌ فِي الْآخِرَةِ ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ ایک رات بیدارہوئے اورفرمایا: سبحان اللہ! آج کی رات کتنے فتنے اورکتنے خزانے نازل ہوئے! حجرہ والیوں(امہات المومنین) کوکوئی جگانے والاہے؟ سنو! دنیامیں کپڑا پہننے والی بہت سی عورتیں آخرت میں ننگی ہوں گی ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔