Jamia al-Tirmidhi Hadith 2197 (سنن الترمذي)
[2197]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ سِنَانٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ تَكُونُ بَيْنَ يَدَيْ السَّاعَةِ فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيہَا مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا وَيُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا يَبِيعُ أَقْوَامٌ دِينَہُمْ بِعَرَضٍ مِنْ الدُّنْيَا قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَجُنْدَبٍ وَالنُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ وَأَبِي مُوسَی وَہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قیامت سے پہلے سخت تاریک رات کی طرح فتنے (ظاہر) ہوں گے،جن میں آدمی صبح کو مومن ہوگااورشام میں کافرہوجائے گا،شام میں مومن ہوگا اورصبح کو کافرہوجائے گا،دنیاوی سازو سامان کے بدلے کچھ لوگ اپنادین بیچ دیں گے ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث اس سند سے غریب ہے،۲-اس باب میں ابوہریرہ،جندب،نعمان بن بشیر اور ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔