Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2201 (سنن الترمذي)

[2201]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ الْمُعَلَّی بْنِ زِيَادٍ رَدَّہُ إِلَی مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ رَدَّہُ إِلَی مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ رَدَّہُ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ قَالَ الْعِبَادَةُ فِي الْہَرْجِ كَالْہِجْرَةِ إِلَيَّ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ إِنَّمَا نَعْرِفُہُ مِنْ حَدِيثِ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ الْمُعَلَّی

معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: قتل وخوں ریزی کے زمانہ میں عبادت کرنا میری طرف ہجرت کرنے کے مانندہے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث صحیح غریب ہے،۲-ہم اسے صرف حمادبن زید کی روایت سے جانتے ہیں،جسے وہ معلی سے روایت کرتے ہیں۔